صدرِ مملکت کا شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس

صدرِ مملکت کا شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس
کیپشن: Asif Ali Zardari, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

  آصف علی زرداری نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

  صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ آصف علی زرداری نے حادثے کے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

 واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 18 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔