ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز کی اہم ملاقات

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز کی اہم ملاقات
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی کے درمیان تین دنوں میں دوسری اہم ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ججز کے درمیان ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی طویل ملاقات ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا وضاحتی بیان چیف جسٹس کی مشاورت سے جاری ہوا۔ دوسری جانب پارلیمنٹ میں ہونے والی آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کےحوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحتی بیان جاری کیا.

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وضاحتی بیان میں کہا کہ تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا، اس بات پر حیرت ہے کہ لوگ میرے بیٹھنے کی جگہ پر اعتراض اٹھا رہے ہیں، میں گیلری یا کونے میں بیٹھنے کو ترجیح دیتا، ایک جج کی تکریم کرتے ہوئے مجھے درمیان میں بٹھایا گیا، میں نے اپنی مرضی سے جگہ کا انتحاب نہیں کیا۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشورہ دیا کہ آئین کے بننے کی خوشی تاریخی لمحہ ہے جو سب کو منانا چاہیے، تمام شہریوں کا مفاد اسی میں ہے کہ نفرت کے بیج نہ بوئے جائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ تقریب میں سیاسی تقاریر نہیں ہونگی، آئین پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب میں شریک ہوا،میں نے تقریر نہیں کرنی تھی مگر سیاسی بیانات کے بعد وضاحت کرنا لازمی تھا، عوامی نمائندے عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

 سپریم کورٹ کے سینئر جج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے سیاست دانوں کے بغیر آزادی ممکن نہیں تھی،آئین کی خوشی منانا کسی ایک ادارے یا جماعت کا استحقاق نہیں،آئین کی اہمیت واضح کرنے کیلئے اس طرح کی تقریبات ہوتی رہنی چاہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer