ابراہیم رند: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کی تصدیق ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد پی سی آر کے ذریعے ایم پاکس کا ٹیسٹ کرایا گیا، جس کی رپورٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے، جبکہ اسپتال میں اس وقت مزید 3 منکی پاکس کے مریض بھی زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال کے دوران منکی پاکس کے 42 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 14 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔