دعا شکیل پراچہ :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری مہنگائی کی نئی لہر سے پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوتے ہی اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
شہریوں کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے روزمرہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔