افسوسناک خبر! ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

افسوسناک خبر! ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رنگ پور  میں ایک ہی ہفتے میں جنسی زیادتی کا دوسرا واقعہ، ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق جوانہ بنگلہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ رات گئے ملزم ندیم اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گھر داخل ہو کر اسلحے کے زور پر شادی شدہ خاتون کو ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

پولیس نے ملزم ندیم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔ 

 ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جلد ملزم سلاخوں کے پیچھے ہونگے، 

متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔