بجلی چوروں پر کریک ڈاون؛ چوروں کا مددگار لیسکو افسر برطرف

LESCO, Electricity theft, SDO Dismissed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف مہم کے بعد لیسکو افسران کا بھی احتساب شروع ہو گیا۔ ایک ایس ڈی او نوکری سے فارغ کئی سینئیر افسروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بجلی چوری میںملوث افراد کے ساتھ ملی بھگت کرنے پر لیسکو افسروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ، لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے 8 افسران کیخلاف کارروائی کی،5ایکسئن، 2 ایس ڈی او،ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری،غیر قانونی کنکشن دینے میں ملوث پائے گئے، ایس ڈی او قلعہ ستار شاہ محمود عالم کو بجلی چوری پرنوکری سے برخاست کر دیا گیا، ایکسئن شیخوپورہ راشد سومرو کی 2سال کیلئے پروموشن روک دی گئی،ایکسئن مانانوالہ محمد رضوان کے ایک سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

 ایکسئن محسن علی کو ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر عہدے میں تنزلی کرتے ہوئے ایس ڈی او بنا دیا گیا،ایکسئن کوٹ عبدالمالک مزمل حسین کی 2سال کیلئے پروموشن روک دی گئی،ایکسئن ایم اینڈ ٹی نجم الحسن کا ایک سال کیلئے انکریمنٹ روک دی گئی،ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک علی عباس کی 2سال کیلئے پروموشن روک دی گئی،لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ون مرزا عقیل بیگ کے عہدے میں تنزلی کرتے ہوئے  لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ٹو بنا دیا گیا۔