لاہور بھر کے مراکز میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان شروع ہوگیا

لاہور بھر کے مراکز میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان شروع ہوگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد,لاہور بھر کے مراکز میں ایم ڈی کیٹ امتحان شروع ہوگیا۔

متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اپنی نگرانی میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے لے کر امتحان سنٹر گئی،ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے لاہور میں 9مراکز قائم، سات سینٹرز لڑکیوں اور دو لڑکوں کے لیے مخصوص ہیں۔لاہورمیں 19,014امیدوار ایم ڈی کیٹ امتحان دیں گے،13,259لڑکیاں اور 5755لڑکے امتحان دیں گے۔

لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،یونیوسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ،گورنمنٹ اپوا کالج فار ویمن ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ،ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔لاہور میں کوئین میری گریجویٹ کالج،ڈی پی ایس ٹاؤن شپ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔