ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کی جلد شادی کردیں،چاچاکرکٹ کا کپتان کے والد کو مشورہ

Babar Azam
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے چاچا کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے کی جلد از جلد شادی کا مشورہ دیا ہے۔

چاچا کرکٹ کی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جو اب سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ویڈیو میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ میں بابر اعظم کے والد کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے کی جلد سے جلد شادی کر دیں تاکہ ان کی زندگی میں تھوڑی تبدیلی آسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر   اعظم دنیا کا بہترین بیسٹمین ہے اور  رہیں گے بھی، ہر کھلاڑی کی زندگی میں فارم اور  آؤٹ آف فارم آتا رہتا ہے۔وائرل ویڈیو میں چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں فارم واپس آجائے گی۔