ناظرین ڈرامہ وفا بے مول کی اگلی قسط کے بے صبری سے منتظر

ناظرین ڈرامہ وفا بے مول کی اگلی قسط کے بے صبری سے منتظر
کیپشن: ڈرامہ وفا بے مول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہم ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ وفا بے مول کی چھٹی قسط کے ناظرین شدت سے منتظر، ڈائرکٹراور پروڈیوسر میرسکندر کی کاوش اس امر کا ثبوت ہے کہ محنت کیسے رنگ لاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نزہت سمن کے تحریر کردہ ڈرامے میں اصل جان تو ڈالی میرسکندر نے مگر اداکاروں میں علی عباس کا جادو بھی سرچڑھ کر بولا ہے۔ وفا بے مول محبت اور رقابت کی ازلی مثلث پر مبنی ڈراما ہے، جس میں حقیقی زندگی سے جڑے کرداروں نے رنگ بھر دئیے ہیں۔

کومل میر اور سکینہ خان کی معصومیت نے ناظرین کے دلوں کو چھو لیا تو اریز احمد بھی اپنے الگ کردار میں منفرد نظر آئے ہیں۔ ڈرامے میں زین افضل، ابوالحسن، حنا جاوید، نمرہ شاہد، فضیلہ قاضی، قیصر خان، نظامانی اوربہروز سبز واری نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔