موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کیس, سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

 موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کیس, سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سیالکوٹ موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کا کیس،  وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس حکام سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہ کرنے کا عندیہ، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  نے بھی نوٹس لے لیا اور  مختلف سیاسی رہنماؤں  نے بھی  افسوس کا اظہار  کیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کا کیس میں گھناؤنے جرم کے مرتکب بے نقاب کرنے کیلئےباپ بیٹے سمیت حراست میں لئے 12 مشتبہ افرا کے ڈی این اے ٹیسٹ کی تیاری کی جارہی ہے، پولیس کی 20 ٹیمیں مختلف زاویوں سے واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہوچکی ہیں۔ جائے وقوعہ سے ڈی این اے کی کلیکشن، اہم شواہد کی محفوظ منتقلی اور جیو فینیسنگ کا کام مکمل کرلیا گیا۔

دوسری جانب  اس  انسانیت سوز واقعہ پر مختلف سیاسی رہنماؤں  نے بھی  افسوس کا اظہار  کیا ہے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  لکھا کہ سیالکوٹ موٹروے واقعہ بدترین واقعہ  ہے ، خاتون کی بے حرمتی قابل مذمت ہے،  اپوزیشن لیڈر  نے  متاثرہ خاندان سے  ہمدردی کا اظہار  کیا ہے اور  انصاف کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا عزم  ظاہر کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی واقعہ کی مذمت  کی ہے اور   ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے  48 گھنٹوں کا الٹی میٹم  دےدیا۔

پاکستان مسلم   لیگ (ن)  کی نائب صدرمریم نواز  نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا کہ  موٹروے پر اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا،مریم نواز نے   ملوث افراد  کو  کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اور  کہا  کہ معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحیثیت قوم سب کی ذمہ داری ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ق) اور رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور رنگ روڈ سے چند کلومیٹر دُور گاڑی میں موجود خاتون کی عصمت دری کا واقعہ پنجاب پولیس اور موٹروے پولیس کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔ مونس الہی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب پولیس عہدوں کی کشمکش کے بجا ئے فرائض کی بجا آوری کو مقدم رکھے ۔

Shazia Bashir

Content Writer