سٹی42: ملا متقی نے پاکستان کے دشمن ملک میں کھڑے ہو کر افغانستان میں دھماکوں کا الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔
افغانستان کے طالبان وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے دیدہ دلیری کی انتہا کرتے ہوئے جمعرات کو افغانستان میں ہوئے "دھماکوں کو پاکستان کی غلطی" قرار دے دیا ۔
ملا متقی اس وقت پاکستان کے دشمن ملک میں ہیں، وہاں بعض صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےملاں امیر متقی نے کسی ثبوت کے بگیر ہی افغانستان مین ہونے والے دھماکوں کا الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ ان دھماکوں میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے بھی ایک بیان پاکستان پر ڈیورنڈ لائن کے قریب دھماکے کرنے کا الزام لگایا لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔
افغانستان کے وزیر خارجہ ملا متقی نے دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی جس میں بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔