سٹی 42:ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا صاحب کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
سیکرٹری اوقاف نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امورکے متعلق بریفنگ دی،اوقاف، نیسپاک،مدینہ فاؤنڈیشن کے انجینئرز نے تفصیلا ت سے آگاہ کیا
ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف کیلئے ماربل کی کوالٹی اور ڈیزائن کا حتمی انتخاب کیا،مرکزی گنبدکی ٹائلز کا رنگ سبز، مزار شریف زیارت سفید ماربل سے مزین ہوگا۔
دیواروں پر خطاطی، کیلی گرافی، قرآنی آیا ت، احادیث کے انتخاب سے آگاہ کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا دربار کی تعمیر ِ نوسے زائرین کیلئے گنجائش میں تین گنا اضافہ ہوا،داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔