سٹی 42 : ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ۔
اپنے دورے کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ایم ایچ کے او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر نے نئی زیر تعمیراو پی ڈی پرجاری پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ،1ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی فی میل وارڈ کو بھی اگلے15روزکے اندرمکمل کرنے کی ہدایت کی۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ذہنی مریضوں کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مینٹل ہیلتھ کے کئی مریض رپورٹ ہی نہیں ہو پاتے، ذہنی مریض کو عام انسان سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔