دورِ نایاب: پنجاب حکومت نےاچھرہ بازارکوخوبصورت اورجاذب نظربنانےکافیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت نےایل ڈی اے کی اچھرہ بازارری ماڈلنگ سکیم منظورکی منظوری دے دی ہےجس کے تحت مین فیروزپور روڈ پر 30 فٹ بلند اسٹیٹ آف دی آرٹ گیٹ بنایا جائے گا،اچھرہ بازارکوفیروزپورروڈسےآخرتک خوبصورت بنائےگا۔
اچھرہ بازارکوریونیوریکارڈکےمطابق رائٹ آف وےکو کلیئر کیا جائے گا،مین بازارکی بلڈنگزکےفساڈکوخوشنمابنایاجائےگا۔
مظہر حسین خان کا کہنا تھا کہ فرش پرٹائل ورک ، بلڈنگ فرنٹ پر ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی ، اچھرہ بازار ری ماڈلنگ کے بعد کسی پوش علاقے کے بازار سے کسی صورت کم نہ ہوگا ،منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا،منصوبے کی اونر شپ ڈسٹرکٹ گورنمٹ ، ایگزیکیوشن ایل ڈی اے کے ذمہ ہوگی۔
منصوبےپر 66کروڑ سے زائد کی لاگت آئےگی۔