تعلیمی اداروں سےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی

education institute open
کیپشن: education
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کورونا کے حملوں میں کمی کے بعد حکومت نے پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ کرتے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم احکامات جاری کئے، کل سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے جس میں طلبہ کی سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے مطابق پیر11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی،تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے،تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے سو فیصد حاضری کے مطابق انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے، کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے، نئے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے ہوگا، موسم سرما میں سکولوں کیلئے جاری کردہ اوقات کار کے مطابق بوائز سکول صبح آٹھ بج کر پنتالیس منٹ اور گرلز سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے ۔

بوائز سکولوں کو  چھٹی دو پنتالیس پر ہوگی  جبکہ گرلز سکولوں میں چھٹی اڑھائی بجے ہوا کرے گی، انصاف آفٹر نون سکول صبح ساڑھے8 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی، سکینڈ شفٹ سکول دوپہر ایک بجے لگیں گے، چھٹی پانچ بجے ہوگی،  جمعہ کے روز سنگل شفٹ سکولوں کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer