آخری لمحات میں تبدیلیوں سے ٹیم پر کیا اثر پڑے گا؟ حسن علی نے بتا دیا

Fast Bowler Hassan Ali
کیپشن: Hassan Ali
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: ٹیسٹ فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ٹیم میں آخری لمحات میں ہونے والی تبدیلیوں سے کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے حوالے سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا دباؤ لازمی ہوتا ہے اور ہم پر بھی وہ دباؤ ہے، پاک بھارت کا میچ کا دباؤ نہیں ہے بالکل نارمل میچ کی طرح کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے پاکستان کا ٹور چھوڑ کر جانے کے باعث پاک نیوزی لینڈ میچ توجہ کا مرکز ہوگا، ورلڈ کپ میں میرا کردار اچھا پرفارم اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانا ہے۔

میگاایونٹ سے قبل وقار یونس کو نہیں جانا چاہیے تھا ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملاہے، فلینڈر  نے اپنے ملک کے لیے اچھا پرفارم کرچکے ہیں ان سے بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے باؤلرز کی مجموعی کارکردگی بہتر ہے، جن شعبوں میں کمی ہے ان پر کام کریں گے اور لانے کی کوشش کریں گے۔