ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارر فلم ’’کون ہے‘‘ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش

ہارر فلم ’’کون ہے‘‘ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ کی نئی ہارر فلم ’’کون ہے ‘‘کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیاگیا،فلم کے ہدایتکار سید نور کے چھوٹے بھائی قاسم علی شاہ ہیں۔

لالی وڈ انڈسٹری کی فلموں کو سینماوں میں ریلیز کرنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا۔ اسی سلسلے میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایتکار سید نور کے چھوٹے بھائی قاسم علی شاہ کی نئی ہارر فلم کون ہے کو سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار نواز خان، ریجا،کرن نور ،راشد محمود سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم میں سماجی مسائل کی عکاسی بھی کی گئی ہے،فلم کو شہر لاہور کے دس سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer