(اقصیٰ شاہد)انجینئرز کی ہڑتال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہوگیااور 4پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اور143شامل ہیں۔
کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی ۔