لٹن روڈ، 2 طالب علم گھر کی دہلیز پر لٹ گئے

لٹن روڈ،طلباء،ڈکیتی،گھر،دہلیز،سٹی42
کیپشن: Dacoity file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شہر میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ تیز ہوگیا، لٹن روڈ میں بھی 2 طالب علم گھر کی دہلیز پر لٹ گئے،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
شہر میں دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ مزید زور پکڑنے لگا ہے، لٹن روڈ کے علاقے چوبرجی پارک میں 2 طالب علم گھر کی دہلیز پر تھے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان فائز نعیم اور اسکا دوست عبداللّٰہ گھر کی دہلیز پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے فائز نعیم کی درخواست پر واردات کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔