لنڈے سے خریداری کرنے والوں کے لئے تشویش ناک خبر

citizen reaction
کیپشن: لنڈا بازار لاہور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں کی قیمت میں 150 فیصد تک اضافہ، سفید پوش عام آدمی لنڈے کے کپڑے اور جوتے خریدنے کے قابل بھی نہ رہا۔

پچھلے سال 500 سے 700 روپے میں دستیاب کوٹ اور جیکٹ 1800 سے 2ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے،لنڈامارکیٹ حاجی کیمپ میں شہریوں کی بڑی تعداد استعمال شدہ کپڑے خریدتی ہے تاہم کم آمدنی والے شہریوں کے لیے مہنگائی کے طوفان نے لنڈے سے خریداری بھی مشکل بنا دی ہے۔

قیمتوں میں 150 فیصد اضافے نے سفید پوشوں کا بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ لنڈے کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکسز اورڈیوٹیز کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، شہریوں نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا اور ہر چیز کی قیمت میں اضافے  کا اثر لنڈا بازاروں پر بھی پڑا ہے۔