افسرشاہی وزیراعظم، وزیراعلیٰ کا حکم نہیں مانتی، فردوش عاشق

افسرشاہی وزیراعظم، وزیراعلیٰ کا حکم نہیں مانتی، فردوش عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو ملکی معیشت خراب حالت میں ملی، افسر شاہی کام نہیں کر رہی۔
تفصیلات کے مطابق کینال ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان ، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری،حلیم عادل شیخ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،سیکرٹری جنرل پنجاب پی ٹی آئی امتیاز وڑائچ اور مہدی حسن بھٹی سمیت پی ٹی آئی کارکن اور رہنما تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ حافظ آباد میں کامیاب جلسہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔ہمیں ڈر تھا پی ٹی آئی کیلئے اب پنجاب میں کامیاب جلسہ مشکل ہو گا مگر ہمارے کارکنوں نے کامیاب جلسہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےخطاب کرتے ہوئے  کہا کہ تحریک انصاف کومشکلات میں گھرا ہواپاکستاں ملا ،زخموں سے چور معیشت ملی، افسر شاہی کا مزاج بگڑا ہوا ہے، افسر ہاں ہاں کرتے ہیں،کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کامقابلہ ایک مافیا کے ساتھ ہے، مافیا ہر شعبہ میں پھیلا ہواہے،وزیر اعظم عمران خان مافیا کا خاتمہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔