50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کب ہوگا؟ میاں محمودالرشید نے بتا دیا

50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کب ہوگا؟ میاں محمودالرشید نے بتا دیا
کیپشن: City42 - Mian Mehmood ur RasheedCity42 - Mian Mehmood ur Rasheed, Housing Scheme
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بنائی جانے والی انٹر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا دوسرا جائزہ اجلاس، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ لاہور، چشتیاں اور لودھراں میں منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

سٹی 42 کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کی۔ اجلاس میں وزیر جنگلات سبطین خان، وزیر ریونیو کرنل (ر) انور، سیکرٹری ہاؤسنگ حسن اقبال، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری اوقاف ودیگر محکموں کے افسروں نے شرکت۔

اجلاس میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے موجودہ سرکاری اراضی پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا کہ کچی آبادی ڈائریکٹوریٹ، محکمہ ریونیو اور ہاؤسنگ کی ایک کمیٹی بنائی جارہی ہے۔ جو کچی آبادی پر بنے گھروں کی تفصیلات اکٹھی کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer