اُسامہ ملک: کراچی میں عید قربان قریب آتے ہی مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ گلستانِ جوہر کے بلاک 8 اے میں ملزمان 25 بکرے چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان پلاٹ پر بندھے بکروں کو سوزوکی میں لاد کر فرار ہوئےبکروں کے مالک کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے جانوروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے اور وہ بکرے عید قرباں پر فروخت کیلئے لایا تھا۔
واقعے کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کر لی گئی جبکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیوز اور فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔