عابد چودھری:رنگ محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف اور عمر شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزم آصف کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی زہریلی شراب جبکہ ملزم عمر کے پاس سے رائفل اور کارتوس برآمد کیے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او فرح مشتاق کی نگرانی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔