ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کا چھاپہ، ریپ مقدمہ میں مطلوب ملزم نیفے میں پستول چلنے سے زخمی

سی سی ڈی کا چھاپہ، ریپ مقدمہ میں مطلوب ملزم نیفے میں پستول چلنے سے زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  سی سی ڈی سول لائنز نے ریپ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے باٹا پور کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کی گرفتاری کے دوران اس نے فرار ہونے اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔ اسی دوران اس کے نیفے میں رکھا پستول اچانک چل گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے میو منتقل کر دیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔