احمد منصور: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک اور شرمناک قدم اٹھاتے ہوئے رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستی کی علامت ہے جسے 1993 میں تعمیر کیا گیا اور عظیم رہنما شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب کیا گیا۔
حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم حملہ پاکستان اور امارات کے دوستانہ تعلقات پر حملے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔