سٹی42: پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر بڑا سائبر حملہ کر کے کمپنی کے سسٹمز کو ہیک کر لیا ہے جس کے بائث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سائبر حملے کے بعد ریاست بھر میں بجلی کی مکمل بندش دیکھنے میں آئی جس سے کمرشل اور ڈومیسٹک صارفین شدید متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے تمام بجلی میٹرز اور صارفین کا ڈیٹا بھی حذف کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف بھارت کی سائبر سیکیورٹی کی کمزوری کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ خطے میں سائبر وارفیئر کے نئے دور کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تاحال بھارتی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ڈیجیٹل محاذ پر بھی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔