ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری کی اصل وجہ کیا؟

Lesco/ Line Losses/ loss of billions
کیپشن: Lesco/ Line Losses/ loss of billions
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا:لیسکو کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری ہو گئی، بجلی چوری کی بنیاد پر بارہ اعشاریہ چالیس فیصد لائن لاسز کیساتھ لیسکو دوسرے نمبر پر آ گئی۔
 تفصیلات کےمطابق لیسکو کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ،دستاویزات کےمطابق کمپنی کے سسٹم سے ایک سال کے دوران21384ملین یونٹس غائب ہو گئے،بجلی چوری ہونےکےباعث لیسکو کو سالانہ اربوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ پنجاب میں بجلی چوری کی شرح کی بنیاد پر لیسکو کا دوسرے نمبر رہا، لیسکو میں لائن لاسز کی شرح بارہ اعشاریہ چالیس تک ریکارڈ کی گئی۔

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیشل گرڈ سٹیشن سے تین لاکھ ستاسی ہزار ملین یونٹس بجلی حاصل کی اور بلنگ کی صورت میں تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار ملین یونٹس صارفین سے وصول کر لیےگئے،پاور سیکٹر میں فیسکو اور گیپکو کے لائن لاسز دس فیصد سے کم ریکارڈ کئے گئے جبکہ بجلی  چوری کی سب سے زیادہ شرح میپکو میں رپورٹ کی گئی۔