لاک ڈاون میں نرمی مسترد ،طبی ماہرین کا حکومت کو اہم مشورہ

 لاک ڈاون میں نرمی مسترد ،طبی ماہرین کا حکومت کو اہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس ہوئی۔ طبی ماہرین نے لاک ڈاون میں نرمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔کہتے ہیں چند روز میں کئے گنا کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ حکومت سارا کچھ عوام پر چھوڑے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) پروفیسر محمد افضل میاں  کا کہنا تھا کورونا وائرس سے متعلق موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں تین گنا اور اموات میں پانچ گنا اضافہ ہوا۔اس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں جہاں کیسز کی تعداد بڑھتی گئی وہاں لاک ڈاؤن کو برقرار رکھا گیا ہے
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور پروفیسر محمد اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ ہم تمام تنظیمیں لاک ڈائون میں نرمی کو مسترد کرتے ہیں.مزید براں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈائون کو اس وقت تک جاری رکھنا چا یئے کہ جب تک کورونا کے کیسسز کی تعداد کم نہیں ہوتی.اس موقع پر صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر طارق میاں،نائب صدر پاکستان سوسائٹی آف گیسٹروانٹرولوجی پروفیسر محمد ہارون یوسف، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب، بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں  کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، ملک میں  کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 639 ہوگئی جبکہ 1991 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ  مریضوں کی تعداد 29465 تک پہنچ گئی، 8 ہزار 709  مریضوں نے وائرس کو شکست دیدی۔ لاہور میں بھی  کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 488 نئے مریض سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں تصدیق شدہ  مریضوں کی تعداد 3856 ہوگئی، لاہور میں اب تک 68 اموات ہوئیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer