ملک اشرف: وفاق کے زیر انتظام پنجاب میں اکثر خصوصی عدالتیں ججز سے محروم ، لایور میں دو احتساب کورٹس سمیت 7 خصوصی عدالتوں میں عرصہ سےججز تعیناتیاں نہ ہوسکیں ، وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتیوں کا عمل تاخیر کا شکار جبکہ ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین پریشان ہیں۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں وفاق کے زیر انتظام خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات نہ یونے سے ہزاروں مقدمات التواء کا شکارہیں ، کیسز کی سماعت نہ ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین پریشان ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت ہائیکورٹ سے بھجوائے گئے ناموں سے ججز کو عدالتوں میں تعینات کرنے بارے فیصلہ نہ کرسکی ،،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ خصوصی عدالتوں میں ججز تعیناتیوں کی منظوری کا فیصلہ کرنا ہے لیکن ابھی خصوصی عدالتوں میں سیشن ججز کی تعیناتیوں بارے مشاورت کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔
احتساب عدالت نمبر تین لاہور مارچ دوہزار بیس سے جج کی تعیناتی سے محروم ہے، ذرائع کے مطابق لایور ہائیکورٹ نے تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنن جج اکمل خان کا نام جج احتساب عدالت نمبر تین تعیناتی کے لئے وفاق کو بھجوارکھا ہے۔ احستاب عدالت نمبر چار لاہور میں بھی جج کی آسامی خالی ہیں ۔
اور لاہور ہاائیکورٹ نےسیشن جج سجاد احمد کانام جج احستاب عدالت نمبر 4لگانے کے لئے وفاق کو بھجوارکھا ہے، سپیشل کورٹ سنٹرل تھری لاہور میں جج کی آسامی خالی ہڑی ہے۔لاہور میں جج بنکنگ کورٹ نمبر ایک میں بھی جج کی آسامی خالی ہے اور تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم اختر کو جج بنکنگ کورٹ نمبر ایک لاہور تعینات کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔
بنکنگ کورٹ نمبر چار لاہور میں جج کی آسامی مارچ 2020 سے خالی ہے اورتقرری کے منتظر سیشن جج محمد ساجد علی کی جج بنکنگ کورٹ نمبر چار تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔جج بنکنگ کورٹ نمبر سات لاہور کی آسامی خالی ہے او ر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مرتضی کی بطور جج بنکنگ کورٹ نمبر سات لاہور تعینات کرنے کے لئے ان کا نام وفاقی حکومت کو بھجوایاگیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کیجانب سے وفاقی حکومت کو نام بھجوانے کے باوجود ججز تعیناتیوں کی منظوری مارچ دویزار بیس سے التواء کا شکار ہے۔ وکلاء اور سائلین نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی اسامیوں پر جلد ججز کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔