ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب،صدر مملکت خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب،صدر مملکت خطاب کریں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

 سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

 صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا۔

 صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرطلب کیا تھا۔