فاران یامین:میو ہسپتال میں غیر معیاری انجکشن لگنے کا واقعہ،زیر علاج 2مریض جاں بحق ہو گئے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق انجکشن لگنے سے 18 مریض متاثر ہوئے،4 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔تمام متاثرہ مریض گھڑی وارڈ میں زیر علاج تھے، زیر علاج 2مریض جاں بحق ہو گئے۔
مبینہ ری ایکشن کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انجکشن کا استعمال روک دیا ۔سیکرٹری صحت عظمت محمود نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دےدیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کر دی۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہےکہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App