صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حلف لے لیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حلف لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کا حلف اٹھالیا۔

آصف علی زرداری نے ایوان صدرمیں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے آصف علی زرداری سے حلف صدارت لیا۔ 

 حلف برداری تقریب میں سابق صدر عارف علوی، قائدن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو،بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری  شریک ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔