ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

 تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کساد بازاری کے خدشات کے پیشِ نظرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً ایک فیصد کم ہو کر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت1.07ڈالر یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم سے کم قیمت ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 94 سینٹس کمی یعنی1.2 فیصد کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کساد بازاری کے خدشات ہیں۔رپورٹس کے مطابق میں امریکا کا مرکزی بینک یو ایس فیڈرل ریزرو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے جس سے کساد بازاری کا خدشہ ہے اور مستقبل میں تیل کی طلب کو کم کر سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer