چوہنگ،خاتون کی پراسرار موت،سسرالیوں نے زہر دیا،ورثا کا الزام

Chohang,women died due to poison
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)چوہنگ علاقہ بھوبتیاں گاؤں میں 30 سالہ خاتون کی پر اسرار ہلاکت،خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا گیا۔

چوہنگ میں 30 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا ،ورثا نے الزام عائد کیا کہ انکی بیٹی کو سسرال والوں نے مبینہ طور پر زہر دے کر مارا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد سعدیہ بی بی کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔