جنید ریاض: سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک قرآن مجید کا پیپر لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق قرآن مجید کا پیپر کل پچاس نمبر کا ہوگا۔امتحان پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے جاری کردہ سلیبس کے مطابق ہوگا۔پہلی سے پانچویں جماعت کا زبانی پیپر لیا جائے گا۔بچوں سے قرآن مجید اور آیات سنی جائیں گی۔
ششم سے آٹھویں جماعت تک تحریری امتحان لیا جائے گا۔مڈل کے بچوں کا قرآن مجید بمہ ترجمہ امتحان ہوگا۔پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کا امتحان19 مئی سے لیا جائے گا۔