منچلوں کولڑکیوں سے چھیڑ خانی مہنگی پڑ گئی

  منچلوں کولڑکیوں سے چھیڑ خانی مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس)سکولوں کالجوں کی طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے سات منچلے گرفتار ،، پولیس کا کہنا ہے کہ منچلے طالبات کو تنگ کرتے اور آوازیں کستے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سکولوں کالجوں کی طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے سات منچلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خواتین کا احترام ہم سب پر لازم ہے، منچلے طالبات کو تنگ کرتے اور آوازیں کستے تھے جس پر ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 ایس ایچ او شفیق آباد مقصود گجر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مہد, عبدالرحمان,دانش,یوسف,آفاق,شاہد اور عرفان شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قسم کی گھناﺅنی حرکات میں ملوث افراد نہ صرف دوسروں کے لئے بلکہ اپنے والدین کے لئے بھی باعث ندامت ہوتے ہیں۔اس قسم کے واقعات روکنے کے لئے نوجوانوں کی تربیت کی ضرورت ہے۔