ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی نریندر مودی کو سہ بارہ بھارت کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

Nawaz Sharif Greeting to Narendra Modi, City42, x, Pakistan India relation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق وزیراعظم   میاں نوازشریف نے  نریندرمودی کو  تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد  کا پیغام بھیجا ہے۔

 نواز شریف  نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں لکھا کہ  نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرم جوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔

 نواز شریف نے لکھا کہ الیکشن میں ( نریندر مودی کی) مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

نواز شریف نے مزید لکھا، "آئیں ہم نفرت کو  امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں."