ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں دو ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ ، چیف جسٹس پاکستان نے 14 جون کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ لانے پر غور ہوگا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت دو ججز کی نشستیں خالی ہیں ۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس مسرت ہلالی کا نام پہلے ہی تجویز کر چکے ہیں۔