ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹے کا رشتہ طے ہوگیا، سابق چیرمین نیب مریم نواز کے سمدھی

Maryam Nawaz- Junaid Safdar
کیپشن: Maryam Nawaz- Junaid Safdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سابق چیئرمین  نیب سیف الرحمان کی بیٹی سے طے پا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گئی ہے، اس سلسلے میں آئندہ چند دنوں میں لندن میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی جس میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کریں گے تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث کیپٹن(ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کوششیں شروع کردیں تاکہ اپنے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں شرکت کرسکیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت  بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کردی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer