ایل ڈی اے کے 46 اہلکاروں کی ترقیاں

ایل ڈی اے کے 46 اہلکاروں کی ترقیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے 46 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی، ادھر ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر کم درخواستوں کی وصولی اور شہریوں کے طویل انتظار پر وائس چئیرمین ایل ڈی اے نے نوٹس لے لیا۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد نواز گوندل کی زیر صدارت منعقدہ اجلا س میں سٹینوگرافر گریڈ 15 میں کام کرنے والے 10 اہلکاروں کو بطور سینئر سکیل سٹینوگرافر گریڈ 16  میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں محمد شفیق، مقصود احمد، سخاوت علی، محمد ندیم، مس زہرہ بشیر، کاشف جہانگیر، عبدالرزاق، کاشف شفیق، محمد اسماعیل اور محمد لیاقت علی شامل ہیں۔

گریڈ 14 میں کام کرنے والے27 سنیئر کلرکوں کو اسسٹنٹ (گریڈ16) میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں محمد فاروق، ضیا ءاسلم، سید اکبر علی، تنویر عباس، رضوان احمد، محمود کرم الہٰی، غلام حسین، علی اکبر، محمد اشتیاق، بشیر احمد، محمد اسلم، وارث علی، ماجد علی خان، محمد رمضان، زکا اللہ، خالد محمود، سیف الدین، محمد اقبال، ناصر احمد، شیخ سعید الدین قریشی، محمد نعیم، محمد آصف، مرتب علی، احتشام اکرام، محمد نوید انور اور محمد کامران شامل ہیں۔

گریڈ  14 میں کام کرنے والے پانچ سب انجینئرز کو گریڈ 16میں ترقی دے دی ہے۔ ان میں اسلم علی، رحیم عادل، محمد رضوان شہزادہ، محمد ناصر اور جواد احمد شامل ہیں۔ انفورسمنٹ انسپکٹر گریڈ 6 میں کام کرنے والے چھ اہلکاروں کو بطور سینئر انفورسمنٹ انسپکٹر گریڈ 9 میں ترقی دی گئی ہیں۔ ان میں محمد اکرام الحق، محمد جمیل، منیر احمد، علی اصغر اور جاوید اقبال شامل ہیں۔

دوسری جانب وائس چئیرمین نے ون ونڈو پر درخواست وصولی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کو ٹاسک سونپ دیا۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے کی نقشوں کی منظوری کے بعد گھروں تک ڈیلیوری کرنے کے لئے بھی میکانیزم بنانے کے ہدایت کردی ہے۔ شہریوں کی درخواستوں کی وصولی اور ان کو نمٹانے کے لئے پرفارمنس ڈیز بورڈ بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

ایل ڈی اے میں ڈاک وصولی کے لئے سنٹرلائزڈ سسٹم بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ ایل ڈی اے میں کورونا ایس او پیز کے تحت درخواستوں کو جمع کرانے میں طویل انتظار کا سامنا ہے۔ روان ماہ آئن لائن اپوئنٹمنٹ پورٹل میں بکنگ کے لئے کوئی تاریخ میسر نہیں ہے۔

وائس چئیرمین ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ سسٹم میں اصلاحات سے شہری گھر بیٹھے بھی فوائد حاصل کرسکیں گے۔