آئی جی پنجاب کا تمام تھانوں کے محررز تبدیل کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کا تمام تھانوں کے محررز تبدیل کرنے کا حکم
کیپشن: City42 - IG Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی ساہی) الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے محررز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے چند روز قبل لاہور سمیت پنجاب بھر میں الیکشن کی شفافیت کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو محررز کی تبدیلی کے لیے اجازت مانگی تھی۔

 الیکشن کمیشن نے محررز کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب بھر کے تھانوں کے محررز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ جس پر آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوزکو محررز کو تبدیل کر کے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔