حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی

حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: وزارت مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایف آئی کو کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کی غیرقانونی بکنگ میں ملوث ’ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ‘ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کو مبینہ فراڈ کرنے والی کمپنی کیخلاف کارروائی اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنی کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ وزارت نے کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی۔ عوام ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔