نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد قتل

    نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد قتل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  فائرنگ کر کے 8 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔

پولیس کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا  گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل وجوہات تحقیقات کے بعد  سامنے آسکیں گی۔