آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، نان بائیوں نے تندور بند کردیئے

 آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، نان بائیوں نے تندور بند کردیئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے تندور بند کر دیئے۔

نان بائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھائے جائیں جبکہ 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔