فیس بک نے پرائیوسی سنٹر کا نیا ورژن متعارف کرادیا

meta,privacy settings
کیپشن: meta,privacy settings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : فیس بک جس کانیا نام میٹا رکھا گیا  ہے نے اپنے صارفین کے لئے پرائیوسی سنٹر کا نیا ورژن متعارف کرادیا ،  اب سوشل میڈیا صارفین اپنے ڈیٹا ، تصاویر اور ویڈیوز کو زیادہ بہتر طریقے سے محفوظ رکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پرائیویسی سنٹر کے نئے ورژن میں  پرائیوسی کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے سکیورٹی، شئیرنگ، کولیکشن، ڈیٹا یوز، اور ایڈز کی کیٹگریز متعارف کرائی گئی ہیں ۔ میٹا کی جانب سے جاری کردہ بلاگ میں کہا گیا ہے کہ پرائیویسی سنٹر کا تازہ ترین ورژن فی الحال صرف ڈیسک ٹاپ پرکام کرنے والے محدود سوشل میڈیا صارفین کے لئے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ورژن سب ڈیوائسز پر تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔ پرائیویسی سیٹنگز  کے بعد صارفین اپنی سکیورٹی کو بہتر بناتے ہوئے فیصلہ کر سکیں گے کہ انہوں نے کن افراد کے ساتھ پوسٹس کو شئیر کرنا ہے اسی طرح وہ جان سکیں گے کہ فیس بک یا میٹا کس طرح سے ان کی معلومات کو استعمال کرتا ہے اور صارفین کا  ایڈورٹائزنگ پروفائل اور پریفرینسز کس طرح تشکیل دیئے جاتے ہیں ۔

سب سے اہم یہ ہے کہ فیس بک اب سوشل میڈیا صارفین کو ٹولز کے استعمال کی تعلیم  دے گی اس سے قبل یہ سب چیزیں پرائیویسی سنٹر میں ''انفو'' کے سیکشن میں دست یاب ہیں تاہم اب انہیں کیسے استعمال کیا جائے فیس بک اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کو تربیت دے گا۔ پرائیویسی سنٹر کے نئے ورژن تک رسائی  کے لئے سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی میں جائیں  اور چیک کریں جہاں آپ کو مختلف ماڈیولز نظر آئیں گے ان ماڈیولز کی مدد سے آپ بآسانی سیکھ سکتے ہیں کہ  کہ آپ نے کہاں کب اور کیا چیزیں کس حد تک شئیر کرنی ہیں۔