انڈوں کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی

انڈوں کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، مرغی کے گوشت میں 10روپے کمی، فی کلو برائلر گوشت 228روپے ہوگیا، فارمی انڈے 190 روپے فی درجن پر مستحکم، دیسی انڈے 400روپے فی درجن پر موجود، ادھر سبزیوں و پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری، ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام، ماڈل بازاروں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت متعدد سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق آج شہربھرمیں برائلرمرغی کےگوشت کے ریٹ میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 228 روپے کلو ہو گئی۔ شہر بھر میں آج فارمی انڈوں کا ریٹ 174 روپے درجن پر مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں انڈے 190 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رہے۔30 درجن انڈوں کی پیٹی کی قیمت 51 سو روپے پر مستحکم رہی۔

شہر بھر میں دیسی انڈوں کی آج بھی اونچی اڑان برقرار رہی جو 400 روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 5 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 149 روپے کلو مقرر جبکہ زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ میں 7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 157 روپے کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں مچھلی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی، کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، کھگا مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے کلو، بام مچھلی 350 سے 400 روپے کلو، سوہل مچھلی 1000 سے 1200 روپے کلو، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 روپے کلو، چڑا مچھلی 240 سے 300 روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

علاوہ ازیں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہرمیں سیب 132 روپےکلو اوپن مارکیٹ میں 150 سے 170، امرود 90 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 120 تک ، کیلا 81 روپے درجن اوپن مارکیٹ میں 120 روپے تک فروخت جاری ہے، انگور 150 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 200 ، فروٹر 75 روپے اوپن مارکیٹ میں 100 روپے درجن، کنوں 73 روپے درجن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے، مسمی 80 روپے اوپن مارکیٹ میں 100 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

انار 365 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 400 سے 420 روپے تک ، آلو 38 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 50 روپے، پیاز 36 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 50 روپے، ٹماٹر 75 روپے اوپن مارکیٹ میں 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت جاری، دیسی لہسن 280 روپے کلواوپن مارکیٹ میں 300 تک ، چائنہ لہسن 195 روپے کلواوپن مارکیٹ میں 210 سے 220 روپے، تھائی لینڈ ادرک 290 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 310 تک فروخت جاری ہے۔

چائنہ ادرک 310 روپے اوپن مارکیٹ میں 350 تک ، سبز مرچ 202 روپے اوپن مارکیٹ میں 220 تک، شملہ مرچ 93 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 110 تک فروخت جاری، لیموں 68 روپے اوپن مارکیٹ میں 85 روپے تک فروخت ہوتے رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer