لاہور سمیت پورا پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا

لاہور سمیت پورا پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ملک بھرمیں بجلی کا بریک ڈاؤن، بریک ڈاؤن کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر، پاکستان اندھیرے میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرمیں اچانک بجلی بند ہوگئی جس کے باعث پاکستان اندھیرے میں‌ڈوب گیا۔ لاہوربھر میں بھی بجلی معطل، وحدت کالونی،علامہ اقبال ٹاؤن میں بجلی بند، گلشن راوی،سمن آباد،ٹاؤن شپ میں بجلی معطل، شادمان،مزنگ،لوئرمال،گڑھی شاہو،اسلامپورہ میں بھی  بجلی بند ہے۔ 
ادھر واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ مین لائین ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کی بجلی چلی گئی ہے،  سیکورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں اورکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں‌۔

دوسری طرف واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم سے بجلی کی مین لائن ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے بیشترحصوں میں بجلی نہیں ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بہت جلد یہ لائن بحال کردی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer