ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے

ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج  ہوں گے، پنجاب بار کونسل نے شکایات کے جائزہ کے لئے خصوصی سیل تشکیل دے دیا۔
چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی کی ہدایت پر سیل قائم کیا گیا جوالیکشن بورڈ یا امیدواروں کی جانب سے شکایات وصول کرے گا، چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے خصوصی سیل قائم کیا،  متعلقہ بارز ایسوسی ایشن انتخابات کے نتائج بارے بھی خصوصی سیل کو فوری آگاہ کریں گی۔

ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب بار رفاقت علی سوہل کو سیل کا انچارج بنایا گیا ہے جو انتخابی عمل کے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer