ملتان روڈ سبزی منڈی مسائلستان بن گئی

ملتان روڈ سبزی منڈی مسائلستان بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) کچرے کے ڈھیر، تعفن کا بسیرا، کیچڑ سے لت پت راستے اور آمدرورفت محدود، ملتان روڈ سبزی منڈی مسائلستان بن گئی، ضلعی انتظامیہ کے دعوے اور اعلیٰ افسران کے دوروں کے باوجود طویل عرصے سے مسائل جوں کے توں، آڑھتی اور سبزی فروش منڈی کی حالت کے باعث حکومت سے نالاں ہیں۔

ہمارے ہاں سبزیاں گندگی اور جوتے خوبصورت دکانوں میں فروخت کیے جاتےہیں، اسکی بہترین مثال ملتان روڈ سبزی منڈی ہے، جہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراور کیچڑ موجود ہے، گزشتہ کئی سالوں سے منڈی کے اطراف کی ٹوٹی سڑکیں تو یہاں کے آڑھتیوں اور سبزی فروشوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پختہ کرا لیں لیکن صفائی کے ناقص انتظامات اس منڈی کا مقدر بن چکےہیں، گزشتہ دنوں شہر میں ہونے والی بارش کے باعث ملتان روڈ سبزی منڈی کی سڑکوں پر کیچڑ جمع ہے، جس سے نہ صرف آڑھتی اور سبزی فروش پریشان ہیں بلکہ یہاں آنے والے شہری بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ملتان روڈ سبزی منڈی کے صدر ملک شرافت کھوکھر اور دیگر آڑھتیوں، سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں بنوائیں، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے منڈی کی حالت کو بہتر کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

ملتان روڈ سبزی منڈی کی حالت کو دیکھ کر با آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی منڈی کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے کس حد تک سنجیدہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer